Wednesday, 14 February 2018

ایک منٹ میں پیٹ پر رکھ کر زیادہ سے زیادہ تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

https://goo.gl/oxjjwm
مارشل آرٹس کے بھارتی ماہر نے اپنے پیٹ پرایک منٹ میں درجنوں تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

وسپی جمی کھارادی نے نے اپنے دوست وسپی باجی کساد کی مدد سے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ کساد نے 30 انچ لمبا کٹانا(جاپانی تلوار، جو سمورائی استعمال کرتے تھے) کی مدد سے ایک منٹ میں پیٹ پر


رکھے زیادہ سے زیادہ تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔


انہوں نے بغیر کسی جسمانی نقصان کے 1 منٹ میں پیٹ پر رکھے 49 تربوز کاٹے۔


اس سے پہلے یہ ریکارڈ 48 تربوز کا تھا۔


وسپی جمی کھارادی نے کہا کہ اس میں ہمیشہ خطرہ ہوتا ہے۔ جاپانی کٹانا آرام سے جلد کو کاٹ سکتا ہے لیکن کساد کے اعتماد اور مشق کی وجہ سے اسے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔


ریکارڈ بننے کے بعد کٹے ہوئے تربوز حاضرین میں تقسیم کیے گئے۔ کساد اور کھارادی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے خواہشمند ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...