https://goo.gl/PQWjbj
پنجاب کے شہر جہلم میں شاندار چوک سے دو اے ٹی ایم اسکیمرز کو چرائے گئے اے ٹی ایم کارڈز میں ردو بدل کے ذریعے پیسے نکالتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق پنجاب کے علاقے شکرگڑھ اور ناررووال سے ہے اور مبینہ طور پر ایک بڑے گینگ کا حصہ ہیں۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے نقد، چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈز، دستانے اور نقاب برآمد کرلیے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک آصف کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ بینک کارڈز کو ٹیمپرنگ کرتے ہوئے دو ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ شاندار چوک میں قائم ایک نجی بینک سے رقم نکال رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں موجود ایک پولیس اہلکار کو شک گزرا تو انھوں نے اطلاع دی جس پر دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے بینک سے نکالے ہوئے ایک لاکھ 60 ہزار روپے کے علاوہ چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈ، دستانے، نقاب اور ٹوپی بھی برآمد کر لی۔
تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ملک آصف کے مطابق دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ ایس ایچ او ملک آصف کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ہم نے اپنے علاقے کے تمام بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے کیونکہ ہمارے پاس جہلم میں ہیکرز کی کارروائیوں کے حوالے سے پیشگی اطلاع تھی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment