Friday, 2 February 2018

انور مقصود کا سیاستدانوں پر تنقید سے اظہار لاتعلقی

https://goo.gl/h4wEnN
کراچی : معروف ادیب و دانشور انوار مقصود نے سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی پوسٹ سے اظہار لاتعلقی کردیا، کہتے ہیں سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ معروف ادیب، دانشور اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، میرا سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے متعلق پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ میرے نام سے کئی لوگ سیاستدانوں سے متعلق پوسٹ کررہے ہیں، آج بھی عمران خان سے متعلق ایک پوسٹ کی گئی، انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس نہ ہی لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ہے، نہ اینڈرائیڈ موبائل، میں 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں کبھی کسی سیاستدان کیلئے غلط لفظ استعمال نہیں کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام بڑے لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں میرے نام سے کئی گئی جعلی پوسٹ کے ذریعے پریشان کیا گیا، 4 سے 5 افراد ایی پوسٹ کررہے ہیں، ان سے بھی گذارش ہے کہ ایسا نہ کریں یہ غلط بات ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan News, Pakistan Social Media, Social Media Khabrain, Social Media News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Media News, سوشل میڈیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...