https://goo.gl/FBKJgs
نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے اپنے بیرون ملک فرار کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی موجود ہوں۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں بلاول ہاؤس میں ہوں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور آصف زردار ی سے میرے اس قسم کے مراسم نہیں ہیں، 1995 میں اچھا کام کیا اس لیے آصف زرداری میری عزت کرتے ہیں۔
راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں ہے اور لوگ نہ جانے کیا کیا باتیں بنا رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں گھر پر چھاپے کے حوالے سے راؤ انوار نے بتایا کہ ان کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا، جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ 25 سال پہلے فروخت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جس گھر پر چھاپہ مارا اب وہ کسی اور کی ملکیت ہے اور پولیس اس گھر پر پوسٹر لگا کر چلی گئی ہے۔ سابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ میں کہیں بھاگا نہیں ہوں ملک میں ہی ہوں لیکن موجود حالات میں پیش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر میں میرے پہنچنے کا وقت غلط ظاہر کیا گیا ہے، انصاف کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے انکم ٹیکس کہاں سے دوں گا، میرے پاس تو اپنی سائیکل بھی نہیں ہے، فاروق دادا کو مارنے جو انعامی رقم اس سے گھر خریدا۔ اپنے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے راؤ انوار نے بتایا کہ صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے جو سرکاری بینک میں ہے اور جس میں تنخواہ آتی ہے، ہر ماہ کی 9، 10 تاریخ کو تنخواہ نکال لیتا ہوں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انوار, بھاگا, راؤ, میں, نہیں, پاکستان, کہیں, ہوں, ہی
No comments:
Post a Comment