https://goo.gl/4j6EXW
حکومت نے طبی سہولیات سے محروم عوام کی مشکلات میں کمی کے بجائے پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رجسٹرڈ ادویات کی قیمتو ں میں سالانہ اضافے کے باضابطہ احکامات جاری کردیئے۔ ادویات کی قیمتو ں میں 2.08 فیصد اور نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد جبکہ 5 روپے سے کم مالیت کی دوا کی قیمت میں 4.16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرڈرگ پرائس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق کنزیومر انڈکس پرائس کی سالانہ شرح کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ادویات کی قیمت میں اضافے کا اطلاق عدالت میں قیمتوں میں اضافہ کے لیے دائر مقدمات پر نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمت میں اضافہ کرنے کے 15 دن کے اندر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو رپورٹ بھجوائیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
No comments:
Post a Comment