Sunday, 25 February 2018

سعودی عرب نے فری ویزے دینے کا اعلان کر دیا ‎

https://goo.gl/4iX6Wb
ریاض(نیو زڈیسک )سعودی عرب نے غیرملکیوں کیلئے اب تک کا سب سے شاندار اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے سائنسدانوں اور ماہرین صحت کیلئے حکام کو مفت ویزے جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ جس کا مقصد جدید تحقیق اور صحت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنا ہے ۔ تاکہ سعودی شہری ان کی جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔
عرب کی ایک ویب سائٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل سعودی ہیلتھ کونسل احمد العامری نےسعودی حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے بہترین ذہنوں کو سعودی عرب میں لانے کا مقصد شہریوں کو اس سے مستفید کرانا ہے۔ سعودی عرب میں لانے کے لیے گزشتہ ہفتے ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سائنس دانوں اور صحت کے شعبے کے ماہرین کے لیے ” مفت ویزے “ کی پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی گئی جس کا آج باضابطہ اعلان کیا جارہا ہے۔

احمد العامری کا کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023کے تحت جدید اور ترقی پسند سعودی عرب کے حصول کیلئے سائنس دانوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین صحت کیلئے بھی مفت ویزے جاری کر کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ ان ماہرین کے مشوروں سے تحقیق گاہیں، جامعات اور اسپتال کے قیام کا بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ ترقی یافتہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، معاشی طور پر خود مختار سعودی عرب کا خواب پورا ہوسکے۔احمد بن العامری کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا سعودی عرب کو جدید اور ترقی کی طرف لے کر جانا یقیناً قابل تعریف اور قابل دیدی عمل ہے ۔ ‎
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...