https://goo.gl/YNUg6j
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے 1000 فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کی خبر سامنے آتے ہی ایک بار پھر طرح طرح کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تجزیہ کار اپنے اندازے لگانے لگے، سیاستدان اپنی آراءکا اظہار کرنے لگے، اور جب افواہوں کا بازار گرم ہونے لگا تو وزیر دفاع کو وضاحت کے لئے سینیٹ طلب کر لیا گیا۔دریں اثناع عسکری حکام کی جانب جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی دستے ’ٹریننگ اینڈ ایڈوائس‘ مشن پر جارہے ہیں اور سعودی مملکت سے باہر، خصوصاً یمن میں، ان کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔
پیر کے روز سینیٹ میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے بتایا کہ مملکت میں 1600 پاکستانی فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔ وزیر دفاع کی وضاحت کے باوجود متضاد قسم کے دعوے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں سے ایک اہم دعوٰی یہ بھی ہے کہ پاکستانی فوجیوں کا اصل مشن سعودی شاہی خاندان کی حفاظت ہے۔ رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کے وزٹنگ فیلو کمال عالم نے اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا ہے کہ ”سعودیوں کا یہ خیال ہوسکتا ہے کہ انہیں اندرونی مسائل کا سامنا ہے او روہ اپنے لوگوں پر اعتماد نہیں کرسکتے، یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانیوں کو بلارہے ہیں۔ “ ان کا اشارہ حالیہ مہینوں کے دوران درجنوں شہزادوں، وزراءاور امیر ترین سعودی شخصیات کے خلاف کئے گئے آپریشن کے باعث جنم لینے والی صورتحال کی جانب تھا۔
ان درجنوں طاقتور شخصیات کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے بیش تر اربوں ڈالر ادا کر کے رہائی پا چکے ہیں۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اینالسٹ اور بروکنگز انٹیلی جنس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بروس ریڈل کی بھی یہی رائے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقصد ولی عہد محمد بن سلمان کو خصوصی حفاظت فراہم کرنا ہوسکتاہے۔ ان کے خیال میں پاکستانی فوجی ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی شاہی حفاظتی دستے کے ساتھ اضافی سکیورٹی کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ بروس ریڈل کا مزید کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ تین سال کے دوران بہت سے دشمن بنا چکے ہیں جن کی ایک بڑی تعداد شاہی خاندن میں بھی ہے۔ ایسی صورتحال میں مضبوط ترین حفاظتی اقدامات کا مقصد ان کے خلاف کسی بھی بغاوت یا ان کی جان کو لاحق خطرے کا تدارک ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, ائی, اب, اصل, ایک, بھیجا, تو, حفاظت, خبر, سامنے, سعودی, عرب, فوجیوں, پاکستان, پاکستانی, کس, کو, کی, کیلئے, گیا, ہزار
Saturday, 24 February 2018
ایک ہزار پاکستانی فوجیوں کو سعودی عرب کس کی حفاظت کیلئے بھیجا گیا؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment