https://goo.gl/bRuyjb
کسی جنگ زدہ شہر میں لوگوں کی سب سے پہلی ترجیح کیا ہوسکتی ہے؟ اپنی جان بچانا، کسی حملے کی صورت میں محفوظ ٹھکانے پر پہنچنا اور اس کے بعد جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے خوراک کی دستیابی، لیکن کابل کا حمید اللہ ایک قدم آگے بڑھ کر جنگ زدہ شہر میں اپنا باغ سجا کر امن اور نئی زندگی کی نوید دے رہا ہے۔
افغانستان میں جنگ اور حملوں کے وقت 18 سالہ حمید اللہ اپنے خاندان کے ساتھ عراق چلا گیا۔ کچھ عرصے بعد جب وہ وہاں سے واپس آیا تو ٹوٹے پھوٹے، مٹی سے اٹے گھروں کو دیکھ کر اسے خیال آیا کہ اس جنگ زدہ شہر میں کوئی گوشہ عافیت ہونا چاہیئے۔
تب اسے گھر میں باغ بنانے کا خیال آیا۔
حمید اللہ کا کہنا ہے جنگ کے دوران پھولوں سے بھرا ہوا باغ ایک جنت محسوس ہوتا ہے۔
وہ بتاتا ہے کہ طالبان کے ایک حملے کے دوران اس کا نہایت قریبی دوست مارا گیا۔ ’اس کی موت مجھے رات کو سونے نہیں دیتی تھی، میں بہت غمزدہ تھا‘۔
اس غم کو بہلانے کے لیے اس نے اپنے باغ میں مزید خوش رنگ پودے اگانے شروع کردیے۔

وہ بتاتا ہے کہ جب یہ پودے بڑے ہو کر لہلہانے لگے تو مجھے لگا کہ مجھے پھر سے ایک دوست مل گیا ہے۔
نوجوان حمید کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں فارمیسی کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔ وہ کہتا ہے، ’روز صبح جب میں گھر سے نکل کر جاتا ہوں تو میں خوفزدہ ہوتا ہوں کہ کہیں یہ میری زندگی کا آخری دن نہ ہو‘۔
اس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس کا ارادہ اپنے شعبے میں جانے کا ہے تاہم باغبانی اس کا جنون بن چکا ہے ارو وہ اسے ہمیشہ جاری رکھے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Weather News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Weather News, Weather Khabrain, Weather News, Weather Urdu News, امید, جنگ, روشن, زدہ, سے, ماحولیات, میں, نئی, پھولوں, کابل
Monday, 5 February 2018
جنگ زدہ کابل میں پھولوں سے نئی امید روشن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment