Monday, 12 February 2018

جو کا آ ٹا انسان کو چست و توانا رکھتا ہے

https://goo.gl/NyoW16
پنجاب طبی کونسل کے ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ جو کا آٹا ، روٹی ، دلیہ ، پانی ، ستو و دیگر مصنوعات انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ، گندم کے آٹے کا متبادل ، بہترین فوڈ سپلیمنٹ اور 100سے زائد خطرناک امراض سے بچائو کا ذریعہ بھی ہیں

جس میں شامل بیٹا گلو کان اور حل پذیر ریشے کے علاوہ 22فیٹی ایسڈز ، 18امائنو ایسڈز اور تمام 8کے 8 ضروری امائنو ایسڈز بھی شامل ہیں جو تپدق ، ملیریا ، ہیضہ ، سرطان ، یرقان ، نمونیہ سمیت 100کے قریب خطر ناک بیماریوں کا علاج ، تدارک اور قد بڑھانے کیلئے انتہائی اکثیر کا درجہ رکھتے ہیں۔


ماہرین طب نے بتایا کہ غذائی اہمیت کے لحاظ سے جو کے آٹے کو گندم کے آٹے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ خوردنی اجناس میں جو کے علاوہ مکئی کو بھی خوراک کے اہم ترین جزو کی حیثیت حاصل ہے۔


انہوںنے کہا کہ اگر بنی نو ع انسان کو جو کی حقیقی افادیت کا علم ہو تو وہ تمام غذائی اشیاء ترک کر کے 8 ہزار سالوں سے انبیاء ، متقیوں ، پرہیز گاروں کی پسندیدہ غذا جو کو اپنا پسندیدہ فوڈ سپلیمنٹ بنا لیں۔


انہوںنے بتا یا کہ جو کے اجزاء میں شامل پانی ، نائٹروجنی مرکبات ، گوند، چینی اور چربی کی معمولی اعلیٰ مقدار کے علاوہ اس میں شامل سٹارچ انسان کو کولیسٹرول سے بچانے ، جسم کو فربہ ہونے سے روکنے اور چست و سمارٹ رکھنے میں بھی انتہائی معاون ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...