Monday, 12 February 2018

مرغیوں کے گوشت سے بچوں اور خواتین کے ہارمونز میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں

https://goo.gl/838a9P
لاہور: سپریم کورٹ نے مرغیوں کی خوراک کے نمونوں کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں مرغیوں کو دی جانے والی خوراک سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے مرغیوں کی خوراک اور بازار میں فروخت ہونے والے گوشت کے نمونوں کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس ثاقب

نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے خواتین اور بچوں کے ہارمونز میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ عدالتی معاون نے کہا کہ مرغیوں کی خوراک میں قدرتی اجزاء شامل کرنے سے ہارمونز پر زیادہ فرق نہیں پڑتا۔عدالت نے چکن کے نمونوں کے ٹیسٹس کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ کمیٹی پولٹری فارمز سے مرغی اور اس کی خوراک کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کروائے۔ ٹیسٹ رپورٹ سے پتہ چل جائے گا کہ چکن میں کون سے مضر صحت ہارمونز موجود ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اور, بچوں, تبدیلیاں, خواتین, رہی, سے, مرغیوں, میں, پاکستان, کے, گوشت, ہارمونز, ہو, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...