Monday, 12 February 2018

بھارت چاہتا ہے فلسطین بات چیت کے ذریعے ایک آزاد اور خودمختار ریاست بنے

https://goo.gl/WGV5pY
مقبوضہ بیت القدس: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر فلسطین پہنچ گئے جہاں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ

میں فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل پر زور دیا جب کہ دوطرفہ تعلقات میں توسیع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔فلسطینی صدر سے ملاقات میں نریندر مودی نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ فلسطین بات چیت کے ذریعے ایک آزاد اور خودمختار ریاست بنے۔ اقوام متحدہ میں بیت المقدس پر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظوراپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی فلسطین اور بھارت کی دوستی قائم رہی، فلسطینی عوام نے بہت سے چیلنجز کا دلیری اور بہادری سے ڈٹ کرمقابلہ کیا جب کہ بھارت مستقبل میں بھی ہمیشہ فلسطین کی ترقی کے سفر کی حمایت کرتا رہے گا۔قبل ازیں نریندر مودی نے فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ یاسر عرفات عجائب گھر کا دورہ بھی کیا۔واضح رہے کہ نریندر مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جنہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...