Friday, 9 February 2018

پوری دنیا کوپریشان کرنے والے ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ

https://goo.gl/8YSgfo
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی پریشان نظرآتی ہیں کیونکہ مختلف مواقع پرمیلانیا ٹرمپ نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا ہے اور وہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیے ہیں۔


امریکی ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پراپنے شوہرکا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جبکہ میلانیا ٹرمپ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر اپنے شوہرکے ساتھ نہیں آئیں۔


چند روزپہلے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے توجہازسے اترتے وقت ان کے بیٹے بیرن ان کے ساتھ جبکہ میلانیا ان سے پیچھے تھیں اورامریکی صدرکے عملے سے ملے بغیر آگے چلی گئیں۔


اس دوران ٹرمپ نے ان کا ہاتھ تھامنا چاہا توامریکی خاتون اول نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ نے شرمندگی سے بچنے کے لئے ہاتھ ہوا میں لہرانا شروع کردیا۔


بیرون ملک میں بھی امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہاتھوں شرمندہ ہوچکے ہیں، دورہ اسرائیل کے موقع پر ٹرمپ نے جہازسے اترنے کے بعد اہلیہ سے ہاتھ ملانا چاہا تو انہوں نے ہاتھ جھٹک دیا اور آگے نکل گئی تھیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...