Friday, 9 February 2018

اسما قتل کیس میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی، عمران خان

https://goo.gl/X3zkEu
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ننھی اسما کے قاتل کی گرفتاری پر خیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک خون کے قطرے سے پولیس نے کیس حل کرلیا۔


مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ ننھی اسما کے کم عمر سفاک قاتل محمد نبی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےاسما کیس میں خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو خون کا صرف ایک قطرہ ملا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت یہاں تک کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں تھی لیکن پھر بھی خیبرپختونخوا پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ کے پی پولیس جدید سائنسی اور فرانزک طریقے سے کام کرنے کی مہارت رکھتی ہے۔


عمران خان نے مزید کہا اسما قتل میں پولیس چیف نے پروفیشنل بریفنگ دی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کوئی سیاسی فتح نہیں دکھائی گئی، پنجاب اور سندھ کی سیاسی اور جرائم پیشہ پولیس اور خیبرپختونخوا کی پروفیشنل پولیس میں یہی واضح فرق ہے۔


اضح رہے کہ گزشتہماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسما, اعلی, بہت, خان, خیبر, رہی, عمران, قتل, میں, پاکستان, پختونخوا, پولیس, کارکردگی, کی, کیس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...