Friday, 9 February 2018

ایپل کا سو ارب کمانے کا خواب ادھورا رہ گیا

https://goo.gl/Xeyv4w
اس وقت دنیا بھر میں کمپنی کی ایکٹو ڈیوئسز کی تعداد ایک ارب تیس کروڑ ہے، کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں 88 ارب 30 کروڑ کا بزنس کیا


معروف امریکی کمپنی ایپل کا مالی سال 2018 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 100 ارب ڈالرکمانے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔


ایپل نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق کمپنی نے مجموعی طور پر88 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کمائے۔


اگرچہ کمپنی کی کمائی میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم یہ کمائی ان اندازوں سے کم نکلی، جس کے امریکی کاروباری اداروں نے اندازے لگائے تھے۔


رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 تک دنیا بھر میں ایپل کی ہر طرح کی ایکٹو ڈیوائسز کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی،


جو کمپنی کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔ یکم فروری کو جاری کی گئی رپورٹ میں ایپل نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے شیئر کی کمائی میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جب کہ کمپنی نے اپنے منافع سے اپنے سرمایہ کاروں کو بھی 14 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم واپس بھی کی۔


رپورٹ میں ایپل کے سی ای او کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2017 میں آئی فون کی دسویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس کی وجہ سے کمپنی نے نیا سنگ میل عبور کیا۔ آئی فون ایکس کی وجہ سے ہی کمپنی کی کمائی میں 13 فیصد اضافہ ہوا، تاہم کمپنی مجموعی طور پر اپنا 100 ارب ڈالر کمائی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔


کمپنی کو سب سے زیادہ کمائی آئی فون کی فروخت سے ہی ہوئی، دوسرے نمبر پر آئی پیڈ کی فروخت سے کمپنی کو زیادہ منافع حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ 2017 میں متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس کی قیمت 999 سے 1149 امریکی ڈالر تک مقرر کی گئی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...