Friday, 9 February 2018

پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت

https://goo.gl/6NJKYc
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں الیکٹرونک میڈیا کو یاد دہانی کرائی گئی کہ ویلنٹائنز ڈے کو فروغ دینے پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ہے۔اس کے علاوہ پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں اسلام

آباد ہائی کورٹ کے پابندی سے متعلق فیصلے کا متن بھی شامل کیا۔خیال رہے پیمرا نے یہ ہدایات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 13 فروری 2017 کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اس درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، جس میں ویلنٹائنز ڈے کو غیر اسلامی دن قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔


Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...