Friday, 9 February 2018

ایمریٹس ائیرلائن میں نوکریوں کا اعلان ہوگیا، آپ کیسے درخواست دے سکتے ہیں؟ جانئے

https://goo.gl/bohw3Z
دبئی سٹی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی فلیگ شپ ائیرلائن ’ایمریٹس‘ نے اپنی کیبن کریو ٹیم کو وسعت دینے کے لئے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اگر آپ بھی اس ایوارڈ وننگ ائیرلائن کی ٹیم کا حصہ بنا چاہتے ہیں اور باعزت روزگار کے ساتھ دنیا کی سیر بھی کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک شاندار موقع ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ائیرلائن کے کیبن کریو سٹا

ف کی بھرتی کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک پوسٹ جاری کردی گئی ہے ۔ درخواست گزار کے لئے ضروری ہے کہ اس کی عمر کم از کم 21 سال ہو جبکہ قد کم از کم 160سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے اور انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے۔ کیبن کریو کو ماہانہ 9500 درہم (تقریباً 286400 پاکستانی روپے) تنخواہ دی جائے گی، جس کا کچھ حصہ فکسڈ اور کچھ فلائنگ آورز پر منحصر ہوگا۔ دیگر سہولیات میں لے اوور اخراجات، رہائش، رعایتی سفر اور ہر سال 30 چھٹیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے حصول اور درخواست دینے کے لئے ویب پیج http://www.emiratesgroupcareers.com/cabin-crew/ وزٹ کریں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...