Friday, 16 February 2018

دولت کی فراوانی کا ایسا وظیفہ جو خزانوں کے منہ کھول دیتا ہے

https://goo.gl/xHFn2C
جو شخص اللہ عزوجل کے اسم مبارکہ یا رزاق کا ذاکر ہوتا ہے ،اس پر اوروہ خود جس کے لئے دعا کرے اس پر مادی و روحانی خزانوں کے منہ کھل جاتے ہیں۔اس کے ایسے شخص کو اسم مبارکہ یارزاق کا عامل بننا چاہے اس کے لیے چند شرائط لازم ہیں،جھوٹ نہ بولے،ہمیشہ سچائی سے کام لے،نماز کی پابندی کرے،رزق حلال کھائے، کسی کے لیے برانہ

سوچے، غرض کسی منفی خیال کو دل میں جگہ نہ دے۔اگر وہ ان شرائط کو پورا کرے تو وہ اس اسم پاک کا عامل بن سکتا ہے۔اس اسم پاک کا عامل بننے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کرے جہاں پر کسی کا گزر نہ ہوتا ہو اور دوران چلا اسے کوئی شخص تنگ نہ کرے ا ور نہ ہی اس اسم پاک کو پڑھتے ہوئے کسی سے بات کرے۔1100مرتبہ روزانہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا رزاق پڑھے اور 40دن پورے ہونے کے بعد2100مرتبہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا وہاب پڑھے۔ اس کے بعد وہ اس اسم کا عامل بن جائے گا اور جس کے لیے یہ اسم پڑھ کر جس کے لیے دعا کرے گا اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کے لیے رزق میں اضافہ فرمائیں گے اگر وہ اس اسم پاک کو کسی سادہ کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کے ساتھ لکھ کر بطور تعویذ دے تو تعویذ لینے والے کے رزق اور کاروبار میں اضافہ ہو گا اور خود عامل کے لیے کسی طرح اپنے رزق میں کمی نہ ہو گی اور ہمیشہ کے لیے خوشحالی ہو جائے گی بشرطیکہ وہ کسی سائل سے اس کے بدلے میں مالی فائدہ نہ لے۔پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, ایسا, جو, خزانوں, دولت, دیتا, فراوانی, منہ, وظیفہ, کا, کھول, کی, کے, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...