Monday, 12 February 2018

بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ سے جدائی طویل ہوگئی

https://goo.gl/kZpG25
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مزید دو ماہ تک ٹینس کورٹ میں قدم نہیں رکھ سکیں گی۔ وہ دائیں گھٹنے میں انجری کے باعث گزشتہ سال اکتوبر سے میچوں میں شرکت سے محروم ہیں۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ٹی وی پر سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن دیکھنا تکلیف دہ تھا تاہم صحت میں بہتری کیلئے مزید آرام کرنا ضروری ہے۔


ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا یہ تاثر غلط ہے کہ میں کھیل کو خیر باد کہنے والی ہوں ،میں کیریئر میں صرف دوبار انجرڈ ہوئی ہوں اور جلد فتوحات کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...