https://goo.gl/7xedEC
لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی میں جاری ہے اورکچھ ہی دیر میں افتتاحی میچ بھی کھیلا جائے گا تاہم افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے سٹیڈیم فل نہ ہونے پر انتہائی حیران کن بات کہہ دی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج کے ٹکٹ تو سارے بک گئے ہیںلیکن فی الحال حال فل نہیں ہوا کیونکہ دس ہزار سے زائد لوگ باہر کھڑے ہیں اور ٹریفک جام کی وجہ سے آہستہ آہستہ آ رہے ہیں امید ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے پہلے سٹیڈیم میں داخل ہو جائیں گے ۔پی سی بی چیر مین نجم سیٹھی جب سٹیج پرآئے تو شائقین کرکٹ نے ان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے خوب داد دی ،کرکٹ کے فینز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس لیگ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا،انہوں نے پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کو خوش آمدید کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سو سے زائد غیرملکی افراد پی ایس ایل تھری کے ایڈیشن کا حصہ ہیں ،پی ایس ایل پاکستانیوں کااثاثہ ہے جو سیاست سے بالاتر ہے ،قوم سے درخواست ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل کا پورا ایڈیشن پاکستان میں کھیلاجائے گا۔
Urdu Khabrain
Saturday, 24 February 2018
ٹکٹ تو سارے بِک گئے مگر سٹیڈیم کیوں خالی ہے؟ نجم سیٹھی نے خطاب کے دوران حیران کن وجہ بتا دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment