https://goo.gl/kUrErC
کراچی : بہادرآباد میں موجود ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو تنظیم کا نیا کنونیر مقرر کردیا ہے.
تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کا انتخاب ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا جہاں متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو کنونیر نامزد کردیا گیا.
ذرائع کے مطابق بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزی دفتر میں رابطہ کمیٹی کے 33 اراکین اور 5 ڈپٹی کنونیر کے علاوہ سی ای سی کے اراکین بھی موجود تھے جب کہ فرازخٹک بھی پی آئی بی گروپ چھوڑ کر یہاں پہنچ گئے.
ایم کیوایم پاکستان کے نو منتخب کنونیر خالد مقبول صدیقی نے اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں گھر میں موجود کارکنان اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر پی آئی بی پہنچنے والوں کو بہادر آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے. خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی آئی بی پہنچنے والے کارکنان سابقہ کنونیر کے کہنے پر گئے تھے جس میں اُن کا کوئی قصور نہیں تاہم اب نئے کنونیر کے کہنے پر بہادرآباد سے رابطہ کریں.
یاد رہے 5 فروری سے جاری ڈرامے کا ڈراپ سین رابطہ کمیٹی کی بہادر آباد میں کی گئی پریس کانفرنس میں ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر شپ سے ہٹا دیا گیا اور بعد ازاں ایک اجلاس میں اس عہدے کے لیے خالد مقبول صدیقی کا انتخاب عمل میں آیا.
ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کو تنظیمی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے پوئے کنونیر شپ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے اور اس وقت پی آئی بی میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں.
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, اہم ترین, ایم, خالد, رابطہ, صدیقی, مقبول, مقرر, نے, کردیا, کمیٹی, کنونیر, کو, کیوایم
Thursday, 15 February 2018
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو کنونیر مقرر کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment