Thursday, 15 February 2018

علیم ڈارکے ریسٹورنٹ کے لیے ویرات کوہلی کا پیغام

https://goo.gl/hXLbUZ
پاکستانی امپائر علیم ڈار اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی میں خاصا پکا یارانہ ہے اس کی مثال یہ ہے کہ حال ہی میں پاکستانی امپائرنے لاہور میں ریسٹورنٹ کھولا تواس کی کامیابی کے لیے بھارتی کپتان نے خاص طور پر اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔

مانا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ انتہا پسند اور متعصب بھارتیوں کے خوف کی وجہ سے نہیں ہورہے لیکن دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے بہترین دوست تصور کیے جاتے ہیں۔



 

Video: Virat Kohli's special message for Pakistan umpire Aleem Dar pic.twitter.com/28NA7Zcb2D



— Cricketopia (@CricketopiaCom) February 7, 2018

کھلاڑی تو کھلاڑی ایمپائروں کھلاڑیوں کے تعلقات بھی قابل قدر ہیں۔علیم ڈار کی عزت اور قدر کوہلی خوب کرتے ہیں اور امپائر نے لاہور میں ریسٹورنٹ کھولا تو اس کی کامیابی کے لیے بھارتی کپتان دعاگو رہے۔


ویسے یہ کوئی نہیں بات نہیں،اس سے پہلے بھی کوہلی علیم ڈار کے بیٹے کے لیے خاص ویڈیو پیغام دے چکے ہیں۔


کوہلی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات نے خاصا متاثر کیا کہ پاکستانی ایمپائر ریسٹورنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے اسکول کی تعمیر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...