https://goo.gl/UEDkLq
دوحہ(نیوزڈیسک): قطر کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے سفارتی کشیدگی کے آغاز کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے قطری وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ کا کہنا تھا کہ قطر کے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران
کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیا گیا تھا۔ بحرین نے قطر کے شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دے دیاقطری وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز کے دوران دونوں ممالک قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے جب کہ ہمارے خلاف مساجد کا استعمال بھی کیا گیا اور قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں کی جگہ اپنے چند کٹھ پتلی نمائندے لانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں کیوں کہ قطری عوام اپنے امیرسے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ سال جون میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر پردہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جب کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنے زمینی، بحری اور فضائی رابطے بھی منقطع کر دیے تھے البتہ قطر ان تمام تر الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Tuesday, 6 February 2018
سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے، قطری وزیردفاع
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment