Tuesday, 6 February 2018

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے سازشیں

https://goo.gl/JBS1AW
لاہور(نیوزڈیسک)دورہ نیوزی لینڈمیں پاکستان کے ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد کپتان سرفرازاحمد کے خلاف لابنگ کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے سرفرازاحمد کےخلاف چند عناصر کی جانب سے جاری مہم جوئی کو ناکام بنانے کا حل پیش کرتے ہوئے تجویزدی کہ پی سی بی سرفرازاحمدکوابھی سے

ورلڈکپ2019ءتک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردے کیوں کہ اس سے مختلف قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ایک انٹر ویو میں معین خان نے کہا کہ گذشتہ جون میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنانےوالے سرفرازاحمد کی صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے،مگر نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریزمیں شکست پربعض عناصر نے ان کیخلاف محاذ کھڑا کر دیا، ایسے لوگوں کوٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کا کم بیک نظرنہیں آرہا۔معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد ہی کی قیادت میں پاکستان دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہے ،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پی سی بی حالات کی نزاکت کا اندازہ لگاتے ہوئے سرفرازاحمد کو اگلے برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنےکا اعلان کرے کیوں کہ کپتان روز روز نہیں بنتے ، اسی طرح سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم کیا جاسکتا ہے ،مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو چاہیے کہ وہ سرفرازاحمد کومکمل طور پرسپورٹ کریں ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...