Tuesday, 6 February 2018

ملزمان اداکارہ سنبل کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے انکار پر فائرنگ کردی،

https://goo.gl/QK2URa
مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔ مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز گل نواز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 مسلح ملزمان اداکارہ کے گھر میں

داخل ہوئے اور اداکارہ کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم انکار پر ملزمان اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ سنبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ملتان میں اسٹیج اداکارہ آرزو خان فائرنگ سے قتلتھانہ شیخ ملتون پولیس کے مطابق 22 سالہ اداکارہ کے قتل کی ایف آئی آر مالک مکان کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں گل آباد کے رہائشی نعیم خٹک، جہانگیر اور جھگڑا کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور نصیب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...