Thursday, 15 February 2018

یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور فی الوقت صرف بی ٹا ورژن میں دستیاب ہے

https://goo.gl/E81eTv
کیلیفورنیا(نیوزڈیسک): پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ صارفین کے لیے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ’ایزی پے منٹ‘ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے جس کے تحت صارفین محفوظ

طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال بی ٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ واٹس ایپ ویب کے 2 نئے زبردست فیچرزیہ فیچر ’اٹیچمنٹ‘ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ’پے منٹ‘ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ’یو پی آئی‘ اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا، اگر ’یوپی آئی‘ اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ اکاونٹ لازمی بنانا ہوگا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...