https://goo.gl/nvxpmU
اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے اس دوران انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔
ملاقات کے دوران امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان شاہ عبداللہ کو خطے میں امن وامان اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کرتا ہے، ہم مسئلہ فلسطین کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آرنر پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، خیال رہے پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ تجارتی حجم 75 ملین ڈالر ہے۔
ملاقات کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا، خصوصا ملک میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات بھی متوقع ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اردن, اعظم, تعلقات, زور, سے, شاہ, عبداللہ, مضبوطی, ملاقات, وزیر, پاکستان, پر, کی, کے
No comments:
Post a Comment