https://goo.gl/MMogWE
لندن : محکمہ موسمیات نے روس سے آنے والی سردی کی لہر کے باعث رواں ہفتے برطانیہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق روس کی جانب سے چلنے والی ہواؤں اور شدید سردی کی لہرکے نتیجے میں رواں ہفتے برطانیہ میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی امبروارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی کے صورت میں کمزرو اور عمر رسیدہ افراد کی صحت کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے نتیجے میں پراوزیں منسوخ کیے جانے اورٹرینوں کی آمدروفت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کےباعث تارکین وطن اور بےگھر لوگوں سمیت23 افراد ہلاک ہوگئے تھے
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, انے, برطانیہ, سردی, شدید, لپیٹ, میں, والا, کی, ہے
Monday, 26 February 2018
برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment