https://goo.gl/NFHsbo
سائنسدانوں نے نیند کی کمی کا ایک اور نقصان دریافت کیا ہے کہ کم سونے سے میٹھا کھانے کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہے۔
اس سے نیند کی کمی اور صحت مند زندگی کے درمیان تعلق مزید مضبوط ثابت ہوگیا ہے۔ کنگز کالج لندن کے ماہرین نے ایسے لوگوں کا مطالعہ کیا ہے جو عادتاً کم وقت کےلیے سوتے تھے۔
ماہرین نے 42 صحتمند نوجوانوں کو اس مطالعے میں شامل کیا۔ اس کے بعد انہیں دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو اچھی طرح نیند اور سونے کی مشق کرائی گئی۔
ایسے رضاکاروں نے اپنی نیند میں ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ کیا اور انہیں نیند خراب کرنے والی عادات مثلاً سونے سے پہلے کیفین یا کوئی اور نیند بھگانے والا مشروب پینے سے بھی روکا گیا۔
اسی طرح بستر پر جانے سے قبل نہ ان کا پیٹ مکمل بھرا تھا اور نہ ہی خالی یا بھوکا رکھا گیا تھا ورنہ دونوں صورتوں میں نیند متاثر ہوتی ہے۔ ایک ہفتے کے بعد ان کی نیند پرسکون ہوئی اور اس کا دورانیہ معمول سے بڑھایا گیا۔
اس کے برخلاف دوسرے گروپ نے اپنے معمولات جاری رکھے اور انہیں ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا گیا۔
ایک ہفتے بعد دونوں گروہوں سے ان کی غذائی عادات اور نیند کے اوقات معلوم کیے گئے اور پورے ہفتے انہیں موشن (نقل و حرکت نوٹ کرنے والے) سینسر پہنائے گئے تھے۔
اس دوران بستر پر گزارا ہوا وقت اور نیند کا وقت، دونوں ہی نوٹ کیے گئے۔
مطالعے کے بعد اس کے نتائج حیرت انگیز تھے۔ جن رضاکاروں نے رات کے وقت معمول کی پرسکون نیند لی، انہوں نے اگلے دن کم شکر کھائی۔ زیادہ نیند میں اپنا وقت گزارنے والے افراد روزانہ اوسطاً 10 گرام کم چینی کھاتے ہیں جبکہ کم نیند لینے والوں میں شکر کھانے کی عادت اور طلب لاشعوری طور پر زیادہ ہوجاتی ہے۔
اس تحقیق کو وینڈی ہال اور ان کے ساتھیوں نے انجام دیا ہے جو کنگز کالج میں ذیابیطس کی ماہرہ ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اچھی اور متوازن نیند سے طرزِ زندگی بدلتا ہے اور اسے اپنانے والے لوگ صحت مند ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی گہری نیند ہماری شکر کھانے کی عادت کو کم کرسکتی ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Sunday, 4 February 2018
نیند کی کمی میٹھا کھانے کی طلب کو بڑھاتی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment