Sunday, 4 February 2018

پچھلے5برسوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبے میں ترقی حکومت کی اہم پیشرفت ہے: وزیراعظم

https://goo.gl/uJJaAD

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈی جی اسکلز پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کا مقصد دس لاکھ نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کرنا ہے۔



تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے موٹرویز،بندرگاہیں، ہوائی اڈوں کی تعمیر اور بجلی گھروں کے قیام سمیت بہت سے شعبوں میں ترقیاتی کام کئے ہیں تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پچھلے پانچ سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابی انتہائی اہم پیشرفت ہے۔


وزیر اعظم نے کہاکہ ڈی جی سکلز پروگرام سے نوجوانوں کو آن لائن روزگار کے حصول کے قابل بنایا جائے گا اور وہ غیر روایتی طریقے سے رقم کما سکیں گے، انہوں نے کہاکہ انہیں نوجوانوں پر مکمل اعتماد ہے اور انہوں نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ خصوصا لڑکیاں ای کامرس اور ڈ ی جی سکلز کے شعبوں کی قیادت کریں گی۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ ڈی جی سکلز پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی کاا ہم پروگرام ہے۔


انہوں نےکہاکہ اس پروگرام سے آن لائن روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے نوجوانوں کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ ماہانہ دو سو سے 3 سو ڈالرکماسکیں، انہوں نے کہاکہ پروگرام کی مدد سے ملک بھر کے نوجوان پوری دنیا کو اپنی خدمات فراہم کرسکیں گے۔


انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دس لاکھ نوجوان پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...