Sunday, 4 February 2018

سابق مقبول ریسلر کی رائل رمبل میں واپسی

https://goo.gl/DtdLyo
سابق ریسلر ڈینیئل برائن نے دو سال قبل محض 34 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور ان کے کروڑوں پرستاروں کو مایوسی کا سامنا ہوا تھا۔

طویل عرصے تک مختلف انجریوں کا سامنا کرنے والے ڈینیئل برائن نے طبی وجوہات کی بناءپر فروری 2016 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مگر اب ایسی افواہیں گرم ہیں کہ ان کی رنگ میں ایک بار پھر واپسی ہورہی ہے بلکہ وہ اتوار کی شب (28 جنوری) کو شیڈول رائل رمبل ایونٹ سے ہی رنگ میں واپسی کررہے ہیں۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ اس وقت اسمیک ڈاﺅن کے جنرل منیجر کی حیثیت سے کام کرنے والے ڈینیئل برائن تیس ریسلرز کے مقابلے یعنی رائل رمبل میں حیران کن شرکت کرسکتے ہیں۔

اگرچہ اب تک ڈبلیو ڈبلیو ای نے سابق ریسلر کو طبی لحاظ سے مقابلوں کے لیے کلیئر نہیں کیا مگر پھر بھی ان کی واپسی کی افواہیں زیادہ گرم ہوچکی ہیں۔

یہاں تک کہ شرطیں لگانے والی کمپنیوں نے ڈینیئل برائن کو اس مقابلے کے فیورٹ ریسلرز میں سے ایک قرار دے رکھا ہے۔

ریسلر ماضی میں کئی بار رنگ میں واپسی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور وہ اس کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کے لیے بھی تیار ہیں اور رواں سال اپنا معاہدہ ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

مختلف انٹرویوز میں وہ کہہ چکے ہیں کہ مختلف ڈاکٹروں نے انہیں لڑنے کے لیے کلیئر کیا ہے مگر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ڈاکٹروں نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

افواہوں کے مطابق سابق ریسلر رائل رمبل مقابلے میں 30 ویں نمبر پر داخل ہوگئے اور آخر میں میدان اپنے نام کرکے ریسل مینیا 34 میں ٹائٹل مقابلے کے امیدوار بن جائیں گے۔

ویسے ریٹائرمنٹ کے وقت ڈینیئل برائن انتہائی مقبولیت اختیار کرچکے تھے اور ان کی سرپرائز واپسی ڈبلیو ڈبلیو ای اور اسمیک ڈاﺅن سے متعلق پرستاروں کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھا دے گی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...