Sunday, 4 February 2018

پاکستانی طالبعلموں کے دیسی روبوٹ

https://goo.gl/EffbxV
لاہور میں 2 روزہ سائنس میلہ سج گیا، جس میں مُلک بھر کے 39 تعلیمی اداروں نے حصہ لیا اور طالبعلموں نے اپنی تخلیقات نمائش کیلئے پیش کیں۔

روبوٹ ناصرف ہاتھ ملائے گا بلکہ مضبوطی سے جکڑے گا بھی، آلو، بوتل کے خالی کین اور اسپرے کا ایسا ملاپ کہ بن گیا گولی کی رفتار سے تیز چلتا پٹیٹو کین، گھر کی بے کار اشیاء بھی کام کی بن گئیں۔

لاہور کے علی آڈیٹوریم میں سائنسی میلہ سجا تو سائنس لڑاتے طالبعلموں کی ایسی کاریگریاں دیکھنے کو ملیں جس نے شُرکاء کو حیرت میں مُبتلا کردیا۔

سائنسی میلے میں پاکستان بھر کے 39 تعلیمی اداروں کے طالبعلموں نے اپنے تخلیق کئے سائنسی نمونہ جات کی نمائش کی۔

تقریب میں آئے بچوں کی دلچسپی کیلئے بک اسٹال بھی لگائے گئے، 2 روز جاری رہنے والے اس میلے میں طالبات نے اپنی تحلیقی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...