Friday, 9 February 2018

ابوظہبی میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی

https://goo.gl/rwtpbg
متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی مصروف شاہراہ شیخ محمد بن زید پر شدید دھند کے باعث حد ِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 44 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں اور ان میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی پولیس اور ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کچھ کو کم نوعیت کے زخم آئے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

حادثے کے بعد متاثرہ مقام کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور شہریوں کو متبادل روٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے حدِ نگاہ میں کمی کے باعث کارسواروں کو احتیاط کے پیشِ نظر رفتار کم رکھنے اور لائٹس چلانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...