Sunday, 18 February 2018

گوجرانوالہ: دلبرداشتہ نوجوان کی خود کشی، میت دیکھ کر دو بھائی بھی چل بسے

https://goo.gl/fEqG34
گوجرانوالہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی، میت دیکھ کر دو بڑے بھائی یکے بعد دیگرے چل بسے، علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، اندوہناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے الیاس کالونی میں پیش آیا۔ 35 سالہ زاہد نے معاشی تنگی اور گھریلو حالات کی پریشانی پر اپنی جان لے لی۔ چھوٹے بھائی کی موت کی خبر سنتے ہی اس کے بڑے بھائی 6 بچوں کے باپ غلام عباس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ دونوں بھائیوں کی اچانک موت کا صدمہ تیسرا بھائی صدام بھی برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔


ایک ہی گھر میں ایک ہی وقت میں تین اموات سے گھر میں کہرام مچ گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بسے, بھائی, بھی, خود, دلبرداشتہ, دو, دیکھ, میت, نوجوان, پاکستان, چل, کر, کشی, کی, گوجرانوالہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...