https://goo.gl/BS7h4m
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ میں موجود خانہ کعبہ اللہ تعالیٰ کی روشن نشانیوں میں سے ایک ہے ، دنیا بھر کے مسلمان آرزوئیں اور دعائیں لے کر یہاں آتے ہیں ۔ خانہ کعبہ کا ایک ایسا گوشہ بھی ہے جہاں ہر دعا قبول اور جھوٹی قسم کھانے اور گناہ کرنے والے کو فوری عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کے مطابق مقام حطیم خانہ کعبہ کی ایسی جگہ ہےجہاں جو بھی دعا کی جائے قبول ہوتی ہے اور جب کوئی یہاں کھڑے ہو کر کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو اسکی سزا بھی اس کو فوری مل جاتی ہے۔
رپورٹ میں امام الازرقیؒ کی ابن جریح سے روایت کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں امام الازرقیؒ نے ابن جریح سے روایت کیا ہے کہ الحطیم، رلم، مقام زمزم اور الحجر کے درمیان ہے۔ اساف اور نائلہ ایک مرد اور عورت تھے۔ وہ کعبہ میں داخل ہوئے تو مرد نے عورت کو کعبہ کے اند ربوسہ دیا تواللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو پتھر بنادیا۔ پھر کعبہ سے نکال کر ایک کو زم زم کی جگہ نصب کیا گیا اور دوسرے کو کعبہ کے سامنے رکھ دیا گیا تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں اور ان جیسے افعال شنیعہ سے اجتناب کریں۔
اس جگہ کو حطیم کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں قسمیں اٹھوانے کے لئے لوگ جمع ہوتے تھے اور اس میں دعا قبول ہوتی ہے۔ یہاں جس ظالم کے متعلق بددعا کی گئی وہ ہلاک ہوگیا اور بہت کم یہاں گناہ کی قسم اٹھائی گئی لیکن جس نے ارتکاب کیا ،فوراً اس کو سزاملی۔ یہ لوگوں کو ظلم سے روکنے والی جگہ ہے اور لوگ یہاں جھوٹی قسمیں اٹھانے سے ڈرتے تھے۔ یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کا سراج منیر طلوع فرمایا پس اب اس معاملہ کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک موثر فرمادیا۔(بشکریہ روزنامہ پاکستان لاہور)اللہ تعالیٰ نے اسلام کا سراج منیر طلوع فرمایا پس اب اس معاملہ کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک موثر فرمادیا۔(بشکریہ روزنامہ پاکستان لاہور)
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اندر, اور, جھوٹی, جہاں, خانہ, سامنا, عذاب, فوری, قسم, مقام, والے, وہ, پڑتا, کا, کرنا, کرنے, کعبہ, کو, کھانے, کھڑے, کے, گناہ, ہوکر, ہے
Sunday, 18 February 2018
خانہ کعبہ کے اندر وہ مقام جہاں کھڑے ہوکر جھوٹی قسم کھانے اور گناہ کرنے والے کو فوری عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment