Wednesday, 14 February 2018

لڑکیوں نے پلاسٹک سرجری کروانا چھوڑ دی ہے، کیونکہ اب ان کے پاس یہ چیز آگئی ہے‘ پلاسٹک سرجنوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، اب لڑکیاں کیا چیز استعمال کرتی ہیں؟ جان کر مردوں کی ہنسی نہ رکے گی

https://goo.gl/T4gXQD
لندن: لڑکیاں اپنے حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروایا کرتی ہیں لیکن اب پلاسٹک سرجنز نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر مردوں کی ہنسی نہ رکے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب لڑکیوں نے پلاسٹک سرجری کروانی چھوڑ دی ہے کیونکہ سمارٹ فونز پر بھانت بھانت کے فلٹرز آ گئے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی تصاویر کو خوبصورت بنا لیتی ہیں، چنانچہ انہیں اب پلاسٹک سرجری کی ضرورت ہی نہیں رہی۔
برٹش ایسوسی ایشن آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجنز کے چوٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ”فیس بک، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ پر اپنی فلٹرز کے ذریعے خوبصورت بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرکے لڑکیوں کا اپنی خوبصورتی پر اعتماد کا لیول بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ اب وہ اپنی ان تصاویر کی وجہ سے مطمئن رہتی ہیں اور جو تحریک انہیں پلاسٹک سرجری پر اکساتی تھی وہ ماند پڑ گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانوی خواتین میں پلاسٹک سرجری کرانے کا رجحان حیران کن طور پر 44فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ پلاسٹک سرجن راجیو گروور کا کہنا تھا کہ ”ہم اس نئی تکنیک کو فلٹر جاب کہتے ہیں جس کے ذریعے لڑکیاں خود ہی اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہیں اور اپنے عوارض کو اپنی مرضی سے بنانے لگی ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, آگئی, اب, استعمال, ان, انتہائی, انکشاف, جان, حیران, دی, رکے, سرجری, سرجنوں, صحت, لڑکیاں, لڑکیوں, مردوں, نہ, نے, پاس, پلاسٹک, چھوڑ, چیز, کر, کرتی, کردیا, کروانا, کن, کی, کیا, کیونکہ, کے, گی, ہنسی, ہیں, ہے, یہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...