Wednesday, 14 February 2018

چینی مداح لیڈی گاگا سے ناراض

https://goo.gl/oGjyFz
چینی میڈیا میں 26 جون کو ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے خاموشی ہے
چین میں لوگوں نے بودھوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی گلوکارہ لیڈی گاگا سے ملاقات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

لیڈی گاگا کی جانب سے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالے جانے کے بعد آئن لائن چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا وہ اب بھی چین میں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں گی یا نہیں۔

براک اوباما کی دلائی لاما سے ملاقات پر چین برہم

لیڈی گاگا چین میں مقبول ترین مغربی گلوکاروں میں سے ایک ہیں، لیکن انھوں نے دلائی لاما کے لیے حمایت ظاہر کر کے چینی مداحوں کو ناراض کر دیا ہے۔ چین میں اکثریت کا خیال ہے کہ دلائی لاما تبت میں علیحدگی پسندی کی سربراہی کرتے ہیں۔

دلائی لاما کا کہنا ہے کہ وہ اب ایک درمیانی راستہ تجویز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تبت کو آزادی نہیں بلکہ خود مختاری دی جائے۔

لیڈی گاگا کی چین میں مقبولیت کا مطلب ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے مرکزی میڈیا میں سب سے زیادہ موضوعِ بحث ہوتی ہیں۔

تاہم چینی میڈیا میں 26 جون کو ہونے والی اس ملاقات پر خاموشی طاری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ویبو پر بعض صارفین کی وہ پوسٹیں بھی سنسر کر دی گئیں جن میں لیڈی گاگا کی تصاویر تھیں۔

تاہم ان کے مداح اس بارے میں بات کر رہے ہیں اور میوزک وارز نامی ایک صارف کی پوسٹ پر 2000 افراد نے ردِ عمل دیا۔

کئی نے کہا کہ لیڈی گاگا یا تو ’بیوقوف‘ ہیں یا ’لاعلم۔‘ کیا وہ چین کی سیاسی حساسیت کے بارے میں نہیں جانتیں؟

ایک صارف نے لکھا: ’انھوں نے اہنے مداحوں کا خیال نہیں کیا۔‘ اس پوسٹ پر 1000 سے زیادہ لائیکس آئیں۔

کئی نے ان پر اپنی مقبولیت کو قائم رکھنے کے لیے خود تنازع کا باعث بننے کا الزام عائد کیا۔

ایک صارف نے لکھا: ’ہمیں ان کی خواہش کا حترام کرنا چاہیے وہ جس سے چاہیں ملیں۔‘ ان کی پوسٹ کو 400 سے زیادہ لوگوں سے پسند کیا۔

کئی لوگ یہ چہ مگوئیاں کر رہے ہیں کہ آیا اس ملاقات سے ان کے آئندہ چین میں کنسرٹ پر پابندی تو نہیں لگ جائے گی۔

گذشتہ برس کئی مغربی فنکاروں کے دلائی لاما سے تعلقات کی وجہ سے چین میں ان کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, سے, شوبز, لیڈی, مداح, ناراض, چینی, گاگا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...