Thursday, 1 February 2018

چوہدری نثار شیرکے نشان کے بغیر انتخابات میں فتح حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں؟ حلقے کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

https://goo.gl/vveRC9
ٹیکسلا(نیوزڈیسک )مسلم لیگ ن کے بغیر چوہدری نثار کے سیاسی مسقبل پر حلقے کی عوام نے فیصلہ سنا دیا۔حلقے کی عوام کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار شیر کے نشان کے ساتھ آئیں یا آزاد جیت انکا مقدر ہے،چوہدری نثار کو ملنے والا ووٹ مسلم لیگ ن کا نہیں چوہدری نثارکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلےمسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سابق وزیر

داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن کے بغیر کوئی حیثیت نہیں ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی کہ کیا واقعی چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے بغیر کسی سیاسی اہمیت کے حامل ہیں یا نہیں ۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نجی ٹی وی نے چوہدری نثار کے حلقے کا دورہ کیا اور مسلم لیگ ن کے بغیر چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے جس پر ووٹرز کی اکثریت کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار شیر کے نشان کے ساتھ آئیں یا آزاد جیت انکا مقدر ہے،چوہدری نثار کو ملنے والا ووٹ مسلم لیگ ن کا نہیں چوہدری نثار ہے ۔اس موقع پر کچھ لوگوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ،انکا کہنا تھا کہ شیر کے نشان کے ساتھ چوہدری نثار کی کامیابی یقینی ہے جبکہ شیر کے نشان کے بغیر انکا انتخاب جیتنا مشکل ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...