https://goo.gl/mMd8pM
ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں "زکوٹا" کا لازوال کردار ادا کر نے وا لے معروف اداکار آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دئیے گئے ۔ کوئی حکومتی شخصیت ہمدری کے دو بول کہنے بھی نہ آسکی ۔
بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ سیریل عینک والا جن کا ایک اور مرکزی کردار زکوٹا کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار منا لاہوری منوں مٹی تلے جا سوئے ۔
مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ جس میں انکے ساتھی اداکاروں ، عزیز و اقارب اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
معروف اداکار گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔ منا لاہوری کو عینک والا جن میں زکوٹا کے کردار نے فن کی بلندیوں تک پہنچایا۔ اور کیا بڑے کیا بچے سبھی انکے مداح ہو گئے ۔
چالیس سال تک فن کی خدمت کرنے والے اداکار کے حالات زندگی انتہائی کٹھن تھے ۔ وہ طویل عرصہ سے فالج کے مرض سے لڑ رہے تھےا ور میو اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔
منا لاہوری نےتین بیٹوں، دو بیٹیوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ اپنی جان دار اداکاری سے لوگوں کے لبوں پر ہنسی بکھیرنے والے کے آخری ایام انہتائی کسمپرسی میں گزرے ، انکے دنیا چھوڑ جانے سے فن کا ایک روشن باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔
No comments:
Post a Comment