https://goo.gl/L1N5N7
آپ دانت صاف کرنے سے پہلے اپنے برش کو گیلا کرتے ہیں یا نہیں؟ شاید اس سوال کو آپ اہمیت نہ دیتے ہوں لیکن حال ہی میں ٹویٹر پر اس موضوع کو لے کر بڑی بحث ہوئی۔
ایک خاتون نے ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس حوالےسے سوال کیا اور ایک نئی بحث شروع ہوگئی ۔
کچھ لوگ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے پہلے برش کو گیلا کرتے ہیں جبکہ کچھ اسے خشک حالت میں ہی ٹوتھ پیسٹ لگا کر استعمال کرتے ہیں۔
کچھ لوگ مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔لیکن اس سلسلے میں درست طریقہ کیا ہے؟ اور اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ مختلف لوگوں نے اس پر مختلف رائے دی ہے۔
ٹوتھ برش کمپنی کوئپ کی کمیونٹی ڈینٹل مینیجر ڈاکٹر مٹالی ہاریا والہ نے برش کو پہلے گیلا کرنے کے طریقہ کا درست قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے ٹوتھ برش کو گیلا کرلیں تاکہ اس کے ریشے نرم ہو جائیں اور دانتوں یا مسوڑھوں کو خراش سے محفوظ رکھ سکیں۔
پہلے برش کو گیلا کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے ٹوتھ پیسٹ ریشوں پر چپک جاتا ہے اور استعمال کرتے وقت نیچے نہیں گرتا۔ مٹر کے دانے کے برابر پیسٹ لگا کر اسے ایک بار پھر گیلا کر لیا جائے۔ اسے دوسری بار گیلا کرنے سے اس کی حل پذیری بڑھ جاتی ہے اور یہ مزید موثر انداز میں کام کرتا ہے۔
اسی کوئپ کمپنی کے بانی سمن اینیور اور ڈینٹسٹ مارک برہینے نے بتایا کہ پانی اور ٹوتھ پیسٹ کو مکس کر کے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
کیونکہ اس سے ٹوتھ پیسٹ کی اثر پذیری کم ہو جاتی ہے۔
اور یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ برش کرنے کے بعد منہ کو دھونا فائدہ مند ہے۔ اینٹی کیویٹی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنی چاہیے بلکہ بہتر ہے کہ اسے دانتوں پر لگانے کے بعد چند منٹ کے لیے چھوڑ دیا جائے اور بعد میں ماؤتھ واش کا بھی استعمال کیا جائے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Wednesday, 28 February 2018
دانت صاف کرنے سے پہلے برش کے بارے میں نئی تحقیق سامنے آگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment