Wednesday, 28 February 2018

پتھر دل کو موم بنانے کا آزمودہ وظیفہ جس سے رکے ہوئے کام پورے ہوجاتے ہیں

https://goo.gl/pQwq8n
انسان جب بے رحم بن جاتا ہے تو جانور اور درندوں سے زیادہ بے رحم ہوجاتا ہے۔ایسے لوگ پڑھے لکھے بھی ہوتے ہیں اور ان پڑھ بھی کہ جن کے دل پتھر ہوتے ہیں اور وہ دوسروں کو تکلیف پہنچا کر سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ اسی قابل تھے کہ ان پر رحم نہ کھایا جائے۔ عام زندگی میں تقریباً ہر کسی کو ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔کسی کو کاروبار کے سلسلہ میں،کسی کو نوکری کے دوران،کسی کو رشتوں کے حصول اور معاملات محبت میں ،کسی کو ماں باپ سے جائز بات منوانے کے لئے بھی ایسے مرحلہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ان حالات میں اس اسم ربیّ کا ذکر کرنے والا عافیت میں رہتا ہے اور کوئی اسکو یا اسکی بات کو بری طرح رد نہیں کرتا ۔بلکہ اس کی بات مان بھی لیتا ہے۔اللہ رب الکریم کے اسم مبارکہ یامھیمن کو روزانہ تین سو تیرہ بار اول آخر درود پاک پڑھنا شروع کردیں۔اس اسم اعظم کے عامل اور ذاکر کے سامنے پتھر دل بفضل تعالیٰ موم ہوجاتے ہیں۔ پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ازمودہ, بنانے, جس, دل, رکے, سے, عجیب و غریب, موم, وظیفہ, پتھر, پورے, کا, کام, کو, ہوئے, ہوجاتے, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...