https://goo.gl/F3WzAb
چینی کمپنی اوپو نے اپنے اسمارٹ فون اے 71 (2018) کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
سے تو یہ اس کمپنی کا مڈرینچ یا درمیانے درجے کا فون ہے مگر اس کی خاص بات فرنٹ کیمرے میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے لیس بیوٹی ریکونیشن ٹیکنالوجی اور آئی فون ایکس جیسا دھندلا پس منظر کا فیچر ہے۔
اوپو 71 (2018) اسی نام سے گزشتہ سال متعارف کرائے جانے والے فون کا زیادہ بہتر اپ ڈیٹ ورژن ہے۔
اس نئے فون میں 5.2 انچ کا ایچ ڈی ٹی ایف ٹی ڈسپلے 1280x720 پکسلز کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے کلر او ایس 3.2 آپریٹنگ سسٹم کا اینڈرائیڈ نوگیٹ سے امتزاج کیا گیا ہے۔
اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 420 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایڈرینو 506 جی پی یو گرافکس پرفارمنس ہے۔
دو جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح 3000 ایم اے ایچ بیٹری جو کہ کمپنی کے مطابق 19 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔
اس کے بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش اور ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پانچ میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرہ ہے جس کے اہم فیچرز کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔
فرنٹ کیمرے میں موجود ٹیکنالوجی صارف کو بیوٹی فلٹرز بنانے کی سہولت بھی دیتی ہے۔
اس کی قیمت کا اعلان تو کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر یہ بیس ہزار روپے سے کم ہونے کا امکان ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, 2 February 2018
اوپو کا نیا فون پاکستان میں متعارف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment