Wednesday, 7 February 2018

دھمکیاں دی جا رہی ہیں،اہل خانہ بھی محفوظ نہیں، ملک چھوڑ کرجا رہی ہوں: ریحام خان

https://goo.gl/KmHHH5

ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے کئی سابق کرکٹرز نے عمران خان کو بھول جانے اور کسی قسم کی لڑائی سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ مجھے کوئی نقصان نہ پہنچے، جان لیوا دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے.



ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق بات کرنے کے بعد جہاں مجھے قتل کی دھمکیاں موصول ہوری تھیں وہی اب میرے اسٹاف کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں.


انہوں نے مزید کہا کہ ان دھمکیوں سے گھبرا کر میں نے اپنی بیٹی کو اسکول جانے سے روک دیا ہے جب کہ ہماری نقل و حرکت بھی محدود ہو گئی ہے اس لیے میں نے بہت دکھی دل کے ساتھ یہ ملک ہی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ اپنی اور اپنے بچوں کی جانوں کو محفوظ بنا سکوں.


ریحام خان نے بتایا کہ میرے اہل خانہ کے علاوہ اب میرے اسٹاف کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں جس میں میرے انٹرویوز اور تقریبات منعقد نہ کرانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور سب سے افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس وقت کوئی سیاسی جماعت نہ میری حمایت کررہی ہے اور نہ ساتھ کھڑی ہے.


خیال رہے دو روز قبل ریحام خان نے ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی جانب سے شادی کو خفیہ رکھنے اور شادی کی تاریخ سے متعلق جھوٹ بولنے کا انکشاف کیا تھا جب کہ عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق بھی گفتگو کی تھی.
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بھی, جا, خان, خانہ, دھمکیاں, دی, رہی, ریحام, محفوظ, ملک, نہیں, پاکستان, چھوڑ, کرجا, ہوں, ہیںاہل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...