Wednesday, 7 February 2018

ایران: کفن پہنے شخص کی ایوان صدر میں گھسنے کی کوشش، فائرنگ سے زخمی

https://goo.gl/CQbGCG
ایران کے دارالخلافہ تہران میں کفن پہنے شخص کی ایوان صدر میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مشتبہ شخص زخمی ہوگیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تہران کے ڈپٹی گورنر برائے سیکیورٹی محسن حمدانی نے خبر رساں ادارے فارس اور تسنیم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کفن پہنے شخص نے دروازوں کو دھکا دیتے ہوئے ایوان صدر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے اسے خبر دار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس نے اس پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام مشتبہ شخص کی شناخت اور اس کے مقاصد جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ان کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مشتبہ شخص کے پاس چاقو بھی تھی۔

خیال رہے کہ ایران میں کچھ شدت پسند مظاہرین احتجاج کے دوران مغرب یا اسلام کے خلاف ہونے والے اقدامات پر اپنی جان دینے کی نشانی کے طور پر کفن پہنتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے شہر مشہد میں اقتصادری مسائل اور حکومت کے شاہانہ طرز زندگی کے خلاف 28 دسمبر کو مظاہروں کا آغاز ہوا اور جب مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ جلد ہی حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہوگئے جس کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی عوام کو ان کی حکومت واپس دلانے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 میں ایران سے کیے گئے جوہری معاہدے پر بھی سوالات اٹھا رکھے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سرجئی ریبکوف کا کہنا تھا ’اگر امریکا اس معاملے میں ایرانی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے وجوہات کی تلاش کر رہا ہے، جو ہمیں لگتا ہے کہ یہ ایسا ہی چاہتا ہے، تو اس صورت میں ہمیں یہ ہرگز قبول نہیں ہوگا۔‘
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...