Tuesday, 6 February 2018

پٹرولیم لیوی کی آڑ میں منافع خوروں کی موجیں

https://goo.gl/MF9Rbq

پیٹرولیم لیوی کی آڑمیں عوام کومزید پچپن روپےکا ٹیکا لگا دیا گیا۔ ایل پی جی ڈیلرزفی سیلنڈر چار سو تیرہ روپے کا منافع لے رہے ہیں۔ چھپن روپےکلووالی گیس ایک سو بارہ روپےمیں فروخت کی جا رہی ہے۔



ایل پی جی ڈیلرزکی موجیں لگ گئیں۔ پیٹرولیم لیوی کی آڑ میں فی سلنڈر413 روپےکا منافع کمایا جا رہا ہے۔ ڈیلرز کی جانب سے 56 روپے 77 پیسے میں پڑنے والی ایل پی جی گیس فی کلو 112 روپےمیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوگیا۔


سماء کو موصول اوگرا دستاویز کے مطابق گیس کے 11 اعشاریہ 8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 670 روپے بنتی ہے تاہم ڈیلرز مارجن، جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی ملا کر عوام سے1332 روپےفی سلنڈر وصول کئے جا رہے ہیں۔


اوگرا دستاویزکے مطابق گھریلو سیلنڈر پرجنرل سیلزٹیکس 193 روپے جبکہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر 55 روپے وصول کئے جا رہے ہیں
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...