Wednesday, 14 February 2018

فیس بک ڈیٹا کی بنیاد پرسماجی،معاشی حیثیت کی پیشگوئی کرکے صارف کی کیٹگری تجویز کرےگا

https://goo.gl/HaRA8R
کیلیفورنیا(نیوزڈیسک): فیس بک اب صارفین کی سماجی اور معاشی حیثیت کا اندازہ بھی لگائے گا اور بتائے گا کہ صارف کا تعلق امیر طبقے سے ہے یا غریب طبقے سے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک قسم کی ٹیکنالوجی پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جس کے تحت صارف سے اس کا ذاتی ڈیٹا

حاصل کیا جائے گا، مثلاً صارف سے اس کی تعلیمی قابلیت، حق ملکیت، انٹرنیٹ استعمال کرنے کا اوسط وقت اور دیگر معلومات حاصل کرکے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے از خود انہیں 3 اقسام میں تقسیم کرکے متعلقہ گروپ میں شامل کردیا جائے گا۔صارف کی مالی حیثیت کا اندازہ لگانے والی اس ٹیکنالوجی میں خاص الگورتھم استعمال کیا جائے گا جس کا پیٹنٹ فیس بک نے اپنے نام کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔فیس بک نے نیوزسائٹس کی سچائی جاننے کےلیے سوالات جاری کردیئےیہ پیٹنٹ صارف کی سماجی اور معاشی حیثیت کا اندازہ لگا کر اس کی سماجی معاشی حیثیت تجویز کرے گا جس کے بعد مذکورہ صارف کو امیر، متوسط یا غریب طبقے میں شامل کرلیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ان کی مالی حیثیت کے مطابق اشتہارات فراہم کرنا ہے تاکہ فیس بک متعلقہ طبقے تک اشتہارات باآسانی پہنچا سکے اور اپنے اہداف کا تعین سہل اندازمیں کرنے کی خاصیت حاصل کرسکے۔فیس بک اس نئے اقدام کے ذریعے سے ان تیسرے فریقین (تھرڈپارٹی) کی مدد کرے گا جس کے ذریعے ان اداروں کو متعلقہ حلقوں تک اپنے اشتہارات پہنچانے میں مدد ملے گی۔ یہ ٹیکنالوجی فیس بک نے اشتہارات کے لیے ذیادہ فوکس صارفین کی درجہ بندی کے لیے تیار کی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...