https://goo.gl/CQqiKp
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں میں مخصوص کمزوری کے مسئلے کی بڑی وجہ دوران خون کی خرابی ہوتی ہے اور یہ مسئلہ بسااوقات مہنگے علاج سے بھی رفع نہیں ہوتا، تاہم اب ترک سائنسدانوں نے ہر گھر میں پائی جانے والی ایک عام سی گولی کے ذریعے اس کا انتہائی آسان علاج بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ گولی ”اسپرین“ ہے، جس کے متعلق استنبول کی میڈی پول یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر مردانہ کمزوری کے مسئلے سے دوچار مرد اسپرین کی روزانہ ایک گولی مسلسل6ہفتے تک کھائیں تو انہیں اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 184ایسے مردوں پر تجربات کیے جن کی عمراوسطاً48سال تھی اور وہ اس مرض کا شکار تھے۔ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے سائنسدانوں نے ایک گروپ کو 6ہفتے تک روزانہ اسپرین کی ایک گولی کھلائی جبکہ دوسرے گروپ کو ڈمی گولی دی جاتی رہی(ڈمی گولی سائنسی تجربات میں دوا کے نفسیاتی اثرات کو برابر کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔ اس سے دوسرے گروپ کے لوگوں کو بھی یہ احساس رہتا ہے کہ وہ بھی گولی کھا رہے ہیں لیکن گولی کا کوئی منفی یا مثبت اثر نہیں ہوتا۔)چھ ہفتے بعد ماہرین نے دوبارہ ان کے مرض کے ٹیسٹ کیے تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ڈمی گولی کھانے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑا تھا جبکہ جو لوگ روزانہ اسپرین کی گولی کھا رہے تھے ان کا 50سے 88.3فیصد تک مرض ختم ہو گیا تھا۔ جنسی تقویت کی گولی ’ویاگرا‘ کھانے سے یہ شرح 48سے 81فیصد ہوتی ہے۔ چنانچہ اس
تحقیق میں اسپرین کے نتائج ویاگرا سے بھی بہترسامنے آئے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زیکی بیراکتر کا کہنا تھا کہ ”بعض لوگوں کے خون میں موجود پلیٹ لیٹس بہت بڑے ہوتے ہیں جو دوران خون میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ اسپرین کی گولی ان سمیت دوران خون میں رکاوٹ کی دیگر وجوہات کو دور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں مردوں کا یہ جنسی مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔“
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Wednesday, 14 February 2018
’آپ کے گھر میں موجود یہ عام سی گولی مردانہ کمزوری کا مکمل علاج کرسکتی ہے‘ سائنسدانوں نے مردوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment