https://goo.gl/h4LGmK
اوریگون کا ایک ریزورٹ ایک نیا گالف کورس کھولنا چاہ رہا ہے۔ اس میں کھلاڑیوں کو ایک بالکل نیا تجربہ حاصل ہوگا۔
اس کورس میں کیڈیز کےلیے انسان نہیں بلکہ بکریاں کام کریں گے۔
دی ریٹریٹ اینڈ لنکس ، سلوس ویلی رینچ، سینیکا میں یہ گالف کورس اس سال کے آخر میں کھولا جائے گا لیکن اس کے لیے بکریوں کی تربیت کا کام ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔
ریزورٹ کا کہنا ہے کہ بکریوں کی پشت پر ایک خصوصی بیگ ہوگا، جس میں کلبس، ٹیز، بالز اور مشروبات ہونگے۔
ریزورٹ کے مالک سکاٹ کیمپل کا کہنا ہے کہ وہ 2018 میں اپنے گولف کورس میں گالف کے تجربے کو ایک نئے لیول پر لے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment