Saturday, 3 February 2018

ٹاپ گیئر پروگرام امریکہ میں نشر نہیں ہوگا

https://goo.gl/CCHynf
ریٹ لیگ وڈ ، ایڈم فیرارا اور ٹینر فاؤسٹ اس پروگرام کے میزبان ہیں

بی بی سی نے تصدیق کی ہے کہ ٹاپ گیئر اب امریکہ میں نشر نہیں ہوگا۔

امریکہ میں یہ پروگرام ہسٹری چینل پر دکھایا جاتا تھا۔

سب سے پہلے اس بات کا اعلان میزبان ریٹ لیگ وڈ نے فیس بک پر کیا اور تجویز دی کہ اس پروگرام کو اب نئے چینل پر دوبارہ دکھایا جانا چاہیے۔

انھوں نے لکھا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ٹاپ گیئر اب ختم ہوگیا ہے لیکن فوری طور پر مستقبل قریب میں ہسٹری چینل پر نہیں دکھایا جائے گا۔‘

ریٹ لیگ وڈ نے ساتھی پریزینٹر ایڈم فیرارا اور ٹینر فاؤسٹ کو ’اپنا بھائی کہا اور بتایا کہ اس شو میں کام کرنا ایسا ہے جیسے خواب کا پورا ہونا۔‘

’ہم تینوں ایک ساتھ رہیں گے اور امید ہے کہ کہیں زیادہ ٹاپ گیئر یو ایس اے لائیں گے اگرچہ کہیں اور۔‘

خیال رہے کہ ٹاپ گیئر یو ایس اے سنہ 2010 سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب تک چھ سیزنز میں 72 قسطیں دکھائی جا چکی ہیں۔

بی بی سی ورلڈ وائیڈ نارتھ امریکہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہسٹری نے ٹاپ گیئر یو ایس اے کا بہت خیال رکھا اور اس شو کا نیوٹورک کے ساتھ پانچ سیزن کا مضبوط کنریکٹ رہا ہے۔‘

’ہم مکمل طور پر اس کامیاب ترین ٹاپ گیئر برینڈ کے ساتھ منسلک ہیں جو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ ہم نے امریکہ میں اس سیریز کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔‘
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, امریکہ, شوبز, میں, نشر, نہیں, ٹاپ, پروگرام, گیئر, ہوگا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...