https://goo.gl/kGEwbT
بجلی-سےچلنےوالی-اورماحول-دوست-گاڑیوں.
واشنگٹن : معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مالیت 90 ارب ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عالمی منصوبے کو کامیابی میں مدد ملے گی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی جاری جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ اس وقت الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں جرمنی سب سے آگے ہے جس کی سرمایہ کاری کی مالیت 52 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، چین 21 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 19 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں بجلی سے چلنے والی سالانہ 9 کروڑ (90 ملین) گاڑیاں فروخت ہورہی ہیں جن کی طلب میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی موٹر ساز کمپنی ”فورڈ موٹرز“ نے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری دگنا کرکے 11 ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ کیا ہے جو کل عالمی سرمایہ کاری کے 1 فیصد سے بھی کم ہوگی۔
امریکی موٹر ساز کمپنی ” ٹیسلا “ اپنے صرف تین ماڈلز کی گاڑیاں تیار کررہی ہے جن کی مجموعی تعداد 1 لاکھ سالانہ ہے۔ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو مائک جیکسن کا کہنا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ 2030ءتک امریکا میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں کا 15 سے 20 فیصد حصہ الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ”ڈیملر“ نے بھی الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 11.7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کے 10 مکمل طور پر بجلی سے چلنے والے اور 40 ہائبرڈ ماڈل متعارف کرائے گی۔جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ” وولکس ویگن “ کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 2030ء تک 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
امریکی موٹرساز کمپنی ” جنرل موٹرز“ کا کہنا ہے کہ وہ 2023ءتک الیکٹرک گاڑیوں کے 20 نئے ماڈل متعارف کرائے گی۔
Urdu Khabrain
News, Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Samaa, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اورماحول, بجلی, برپاکردیا, دوست, سائنس و ٹیکنالوجی, سےچلنےوالی, نےانقلاب, گاڑیوں
Saturday, 3 February 2018
بجلی سےچلنےوالی اورماحول دوست گاڑیوں نےانقلاب برپاکردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment