https://goo.gl/FoaEh3
فیس بک کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے منفرد اور بہترین فیچر متعارف کرانا ہے۔
اگرچہ گزشتہ چند ماہ میں انسٹاگرام نے متعدد نئے فیچر متعارف کرائے ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ ایک ایسے فیچر پر کام رہی ہے، جو اس کے حریفوں کے لیے تباہی کا سامان بھی بن سکتا ہے۔
جی ہاں، انسٹاگرام اپنے حریفوں کے لیے ڈزاسٹر فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہے، جسے جلد آزمائشی بنیادوں پر محدود صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔انسٹاگرام ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے،
جس کے ذریعے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر اور سخت بنایا جاسکے گا۔ انسٹاگرام کے نئے فیچر کے حوالے سے کچھ صارفین نے ٹوئٹر پر اسکرین شاٹ شیئر کیے اور بتایا کہ سوشل شیئرنگ جلد ہی نیا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔
برطانوی اخبار ’دی انڈپینڈنٹ‘ کے مطابق انسٹاگرام ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارف کو الرٹ بھیج کر آگاہ کیا جائے گا کہ اس کی کس پوسٹ کا کس شخص نے اسکرین شاٹ لیا ہے،
یا پھر اس کی پوسٹ کو کس نے موبائل فون کے ذریعے ریکارڈنگ کی ہے۔اگرچہ اس سے ملتا جلتا فیچر اسنیپ چیٹ فراہم کرتا ہے،
تاہم ایسا فیچر آج تک فیس بک اور ٹوئٹر بھی پیش نہیں کرسکے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اس فیچر کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی تصویر یا ویڈیو سے متعلق بھی صارف کو الرٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا یا نہیں۔ذرائع کے مطابق انسٹاگرام کے ماہرین اس فیچر کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، جس کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اور اسے کسی وقت بھی آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا جاسکتا ہے
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
No comments:
Post a Comment